منگلورو 6 ؍دسمبر (ایس او نیوز ) شہر کے پڈیل علاقے میں پیش آئے المناک حادثے میں نیر مارگا کے رہنے والےبائک سوار منویت (۱۹ سال ) کو ایک ٹرک نے اس وقت کچل ڈالا جب وہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سڑک پر گر گیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ منویت جب پڈیل کی طرف جا رہا تھا تو اس کی بائک بےقابو ہو گئی اور وہ ڈیوائیڈر سےٹکرانے کےبعد اچھل کر سڑک پر گر گیا ۔اس وقت وہاں سے ایک کنٹینر گزر رہا تھا جو بی سی روڈ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہی منویت سیدھے کنٹینر ٹرک کے ٹائر کے نیچے آگیا ۔جس کے نتیجے میں اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منویت نے ہیلمیٹ بھی پہن رکھا تھا لیکن ٹرک کے نیچے آجانے کے بعد ہیلمیٹ کےساتھ ہی اس کا سر کچل گیا اور وہ اپنی جان بچانے میں ناکام ہوگیا۔مانویت بی کام سکینڈ ائیر کا اسٹوڈینٹ تھا۔
منگلورو ساؤتھ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کرلیا۔